Pakistani soldier martyred, two terrorists killed in North Waziristan op
راولپنڈی۔ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ملک خیل میں کل رات دیر گئے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر انٹیلی جنس بیس آپریشن (آئی بی او) کیا۔
انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران شدت پسند کمانڈر رحمت عرف خالد سمیت دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار شہزاد رضا نے شہادت قبول کی۔
دہشت گرد رحمت عرف خالد آئی ای ڈی ماہر تھا اور اس علاقے میں 2009 سے سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں ، بھتہ خوری ، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا۔
سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
sad
ReplyDelete