وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تونسہ سٹیٹ آف دی آرٹ لائیوسٹاک فارم اورتونسہ میں کیڈٹ کالج بنایا جائے گا
تونسہ شریف
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تونسہ میں معززین علاقہ، عمائدین،پارٹی کارکنوں اور عوام نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فرداً فرداً ہر ٹیبل پر جا کر
”حال احوال“ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام کے مسائل سنیں اور درخواستیں وصول کیں اورموقع پر ہی مسائل کے حل کیلئے احکامات دیئے۔لوگوں نے تونسہ میں اربوں روپے کے منصوبے مکمل کرانے اورنئے منصوبوں کے آغاز پروزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پسماندہ علاقوں میں سڑکیں بھی بنیں گی، ڈیم، ہسپتال اور سکول بھی بنائیں گے۔تونسہ اورڈیرہ غاز ی خان کے قبائلی علاقوں میں اربوں روپے کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ جن نئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے انہیں بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ترقیاتی منصوبے پسماندہ علاقوں کے عوام کا حق ہے۔لاہور میں غریب عوام کا وکیل ہوں اورمیرا دل تونسہ اور تمام پسماندہ شہروں کے ساتھ ہے۔ماضی میں تونسہ ہی نہیں پورے جنوبی پنجاب کو ترقی سے محروم رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ کبھی بھی انتقامی کارروائی نہیں، ہمیشہ میرٹ پر کام کیاہے۔کسی سے زیادتی نہیں کی اور نہ ہونے دیں گے۔اگر کسی سے زیادتی ہوئی تو میں حساب دینے کو تیار ہوں۔پنجاب میں پہلی دفعہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے ذریعے منصفانہ طریقے سے ترقیاتی فنڈزدیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 16 نئی سیمنٹ فیکٹریاں لگ رہی ہیں جن میں 3 ڈی جی خان میں ہوں گی۔دریا میں گرنے والے پانی کو درے بنا کر محفوظ کریں گے۔جون تک ایک ڈیم کی تعمیر پر کام شروع ہو جائے گا۔کوہ سلیمان میں 132 کے وی گرڈ سٹیشن بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ چوکی والا تا بلوچستان سڑک بننے سے 120 کلومیٹر کا فاصلہ کم ہوگا۔تونسہ سٹیٹ آف دی آرٹ لائیوسٹاک فارم بنائیں گے اورتونسہ میں کیڈٹ کالج بھی بنایا جائے گ
No comments:
Post a Comment
if you have any doubts, please let me know