ایم این اے خواجہ شیراز محمود نے بستی مٹھے والی اجتماع سے خطاب تونسہ شریف __ بستی مٹھے والی - Fox News Urdu

Subscribe Us

Post Top Ad

Monday, April 5, 2021

ایم این اے خواجہ شیراز محمود نے بستی مٹھے والی اجتماع سے خطاب تونسہ شریف __ بستی مٹھے والی

ایم این اے خواجہ شیراز محمود نے بستی مٹھے والی اجتماع سے خطاب

تونسہ شریف  بستی مٹھے           

ایم این اے خواجہ شیراز محمود نے بستی مٹھے والی اجتماع سے خطاب تونسہ شریف __ بستی مٹھے والی

وزارت اعلی تحصیل تونسہ کو تحریک انصاف کا انعام ہے

 ان خیالات کا اظہار ایم این اے خواجہ شیراز محمود نے بستی مٹھے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا  

تفصیلات کے مطابق خواجہ شیراز محمود کا کہنا تھا ک

مٹھے والی سے میری بڑی جذباتی وابستگی ہے

میں نے اپنے سیاسی کیریر کا آغاز مٹھے والی سے کیا

میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ عوامی مسائل حل کروں اس بار بہت سے دوستوں نے ہم پر اعتماد کیا اور ہمیں مینڈیٹ ملا اور تحصیل تونسہ میں عثمان بزدار 286 سے ایم پی اے بنے اور خواجہ داؤد 285 سے ایم پی اے بنے اور میں اس حلقے سے ایم این اے منتخب ہوا اس حلقے کو وزارت اعلی پاکستان تحریک انصاف کا انعام ہے

 

میرا اقتدار اعلی سے کوئی گلہ نہیں ہے نہ ہی اختلاف ہے یہ حکومتی ترجیحات ہوتی ہیں وہ جس کو ساتھ لیکر چلنا چاہیں جس کے زمہ دار بھی وہ خود ہونگے میں جواب دہ نہیں ہونگا مجھے اپنا سیاسی کیریر اپنی زندگی سے ذیادہ عزیز ہے میں نے عوام کو ہر حال میں وزیراعظم سے کہہ کر عوامی منصوبے دئیے جن میں انڈس ہائی وے تا مٹھے والی روڈ ، وہوا کاٹھ گڑھ روڈ ، اور کوٹ تا لتڑا روڈ منظور کروائے آج کا یہ اجتماع وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے منعقد کیا ہے پاکستان تحریک انصاف عوام کو ہر ممکن ریلیف پہنچائے گی تونسہ کو ضلع اور وہوا کو تحصیل بھی انشااللہ بنائیں گے۔

 

تقریب سے سردار مبشر خان بزدار، شہزاد احمد کھوسہ

 

نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ شیراز سے لوگ والہانہ محبت کرتے ہیں، عمران خان صاحب آپ سے گذارش ہے کہ یہ تحصیل خواجہ شیراز صاحب کے پیچھے کھڑی تھی اور خواجہ شیراز کی وجہ سے اس تحصیل کے لوگوں نے تحریک انصاف کے جھنڈے اٹھائے اور آج بھی لوگ ہمارے اجتماع میں تحریک انصاف کے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں ۔

 

خاور جاوید گاڈی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اونچے محلات میں بیٹھنے والے خواجہ شیراز محمود بننے کے خواب دیکھتے ہیں ، خواجہ شیراز محمود کا مقابلہ کرنے کے لیے انہیں کئی جنم لینے پڑیں گے ، اونچے عہدے پر بیٹھے وزیراعلی نے تونسہ میں محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے اگر وزیراعلی اپنی کارکردگی کا موازنہ کرنا چاہتے ہیں تو شہباز شریف کے لاہور سے کریں، پرویز الہی کے ضلع گجرات سے کریں ، یا منظور وٹو کے ضلع سے کریں اور ان اضلاع کی ترقی دیکھیں اور اپنی تحصیل کو دیکھیں جہاں دھول اڑتی ہے ۔ اس موقع پر سردار نذر کلاچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اپنے اردگرد نظر گھومائیں تمام دوست نما دشمن بیٹھے ہوئے ہیں اگر وزیراعلی پنجاب تونسہ سے مخلص ہیں تو تونسہ کو ضلع بنائیں بارتھی ہسپتال میں ڈاکٹرز سو رہے ہوتے ہیں اپنا قبلہ درست کرلیں اور عوامی منصوبے دیں نہیں تو آنے والے الیکشن میں جناب کی ضمانتیں ضبط ہونگی تقریب سے اورنگزیب خان قیصرانی ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ شیراز محمود ، سردار عثمان بزدار سمیت تمام سیاسی لیڈران ہم سب ایک گھر کے افراد ہیں ہمیں مل کر اپنی تحصیل کی محرومیوں کو دور کرنا چاہیے ، اس موقع پر عبدالرحمان سیال نے تقریب سے کہا کہ عمران خان اپنا وعدہ پورا کرو اور یہ وعدہ صرف آپ نے کیا تھا جسے ہر حال میں پورا ہونا چاہیے پاکستان بھر میں بے روزگاری اور غربت کی ماری عوام آپ کا جھنڈا اٹھانے کو تیار نہیں مگر خواجہ شیراز کے جلسے میں آج بھی آپ کے جھنڈے لہرا رہے ہیں تقریب سے سردار فاروق خان کھیتران، سردار طارق خان کھیتران،و دیگرنے خطاب کیا عوامی اجتماع میں خواجہ اللہ بخش قلندری ، سردار ضیغم خان نتکانی ،

 

سردار طارق خان کھیتران، سردار محمد خان بزدار ،

 

سردار کاشف خان بزدار ، قمرالزمان خان ملغانی ، عبدالرحمان سیال ، شہزاد احمد کھوسہ ،سردار خاور جاوید گاڈی ، فاروق خان کھیتران ، اورنگ زیب خان قیصرانی ، وسیم خان کھوکھر ، عامر

No comments:

Post a Comment

if you have any doubts, please let me know

Post Top Ad